سرورق / تازہ ترین / وزیر اعظم کاکوئٹہ تا گوادر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان، مقامی آباد کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے گوادر کی ترقی پاکستان کی خوشحالی قرار دے دیا

وزیر اعظم کاکوئٹہ تا گوادر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان، مقامی آباد کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے گوادر کی ترقی پاکستان کی خوشحالی قرار دے دیا

گوادر (بسراء آرٹیکلز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو انصاف ہیلتھ کار ڈ فراہم کئے جائیں گے ، گوادر کو ریل کے ذریعے کوئٹہ سے منسلک کیا جائیگا ۔ گوادر کو سرسبز کرنے کیلئے دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے

گوادر میں انٹر نیشنل ایئر پور ٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گوادر کی ترقی سے پورے خطے کوفائدہ ہوگا، ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملے ، مقامی لوگوں کو ترقی دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،ماضی میں ہونیوالی ترقی سے مقامی لوگوں کوفائدہ نہیں ہوا،وفاقی حکومت گوادر میں انصاف ہیلتھ کارڈ دیگی جس سے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی تاکہ وہ کسی بھی ہسپتال سے اپنا علاج کرا سکیں ، مقامی لوگوں کو ترقی سے مستفید ہونے کیلئے تربیت فراہم کریں گے ،گوادر کے ماہی گیروں کوخصوصی گرانٹس دی جائیںگی ، گوادر کو بجلی کی فراہمی کیلئے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت گوادر میں دس لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ گوادر ہرا ہوجائے،پانی کوری سائیکل کیا جائیگاجس کیلئے ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن بچھائی جائیگی ، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ریلوے پر پورا زور دیا جائیگا ، ریلوے کی ٹیکنالوجی میں چائنہ سب سے آگے ہے ، ہم سارے پاکستان میں ریلوے لائن کو ڈویلپ کریں گے ۔گوادر کی ترقی سارے پاکستان کی ترقی ہوگی ، میں پہلے بار گوادر آیا ہوں اور بہت خوش ہوںاور گوادرمیں ترقیاتی کاموں میں تعاون پر چائنہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

متعلق ahmedbasraa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے