سرورق / ہمارے متعلق

ہمارے متعلق

ہمارے بارے میں


دورِ جدید متعدد حوالوں سے ماضی سے مختلف اور ممتاز حیثیت کا حامل ہے ۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پچھلے چالیس پچاس برسوں میں انسان نے اتنی ترقی کی ہے کہ دنیا مکمل طور پر ایک نئی شکل میں ڈھل چکی ہے ۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کو ترقی دی ہے وہیں اطلاعات و نشریات اور صحافت کا شعبہ بھی انقلابی سطح پر استوار ہوا ہے ۔ بادی النظر میں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا سب سے واضح اظہار اسی شعبے میں ہوا ہے ۔
پاکستان میں بھی اکیسویں صدی کے آغاز سے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے ۔ جو تاحال جاری ہے ۔ اس شعبے کی ترقی نے کسی حد تک عوامی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے ۔
لیکن یہ شعبہ جس کا بنیادی فریضہ عوام تک درست اور بے لاگ خبروں اور معلومات کی بروقت ترسیل کو ممکن بنانا تھا ۔ بسا اوقات مصلحتوں ، سیاسی دباؤ ، ذاتی مفادات کا شکار رہا ۔ جس کے باعث عوام کے لیے درست ترین ، مفید ، بروقت معلومات کے حصول میں رکاوٹیں آتی رہیں ۔
اسی طرح بعض صحافتی حلقے مخصوص طبقات کے تحفظ کے کوشش کرتے نظر آتے ہیں ۔ جس سے حقیقی عوامی مسائل اجاگر نہیں ہوتے اور خبریں ایک مخصوص طبقے کی ترجمان بن جاتی ہیں ۔ اور انہیں کا نکتہ ء نظر غالب رہتا ہے ۔
پاکستان کے عوام اور تمام طبقات کی کلی نمائندگی ہی ایک معتدل صحافت کا معیار ہو سکتی ہے ۔ جس کا عمومی طور پر فقدان ہے ۔ اور اس شعبے کی ترقی کے باوجود توازن اور اعتدال کا دامن چھوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔
اس وقت پاکستان گوں نا گوں مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ جس میں غربت، بے روزگاری ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اور سیاسی عدم استحکام نمایاں ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں ملک کو ان مسائل سے نکالنے اور ترقی کی شاہراہ پر لانے کے لیے عوام کو سیاسی کردار اور حقیقی معنوں میں ایک آواز دینے کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک مہم کی صورت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا ہے ۔
مضبوط بنیادوں پر استوار انفراسٹکچر کے ساتھ ساتھ جہاں ہمارے پاس وسیع تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی حامل ٹیم موجود ہے وہیں جوش و جذبہ رکھنے والے نوجوان لکھاری بھی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں ۔ اسی طرح جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور قارئین کے جمالیاتی ذوق کے عین مطابق اشاعت ہمیں صحافتی دنیا میں ایک منفرد مقام دلائے گی ۔
زندگی کے تمام شعبہ جات سیاست ، کھیل ، تہذیب و ثقافت ، شوبز ، سائنس و ٹیکنالوجی ِ سماجیات ِ اور شعر و ادب ہمارے مدنظر ہوں گے ۔ اور ترجیحی بنیادوں پر ان کو اہمیت دی جائے گی ۔
بسراء گروپس کے زیر انتظام متعدد منصوبہ جات تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ جو صحآفتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنیں گے ۔ اور ان شعبوں کو نئے اہداف سے ہمکنار کریں گے ۔
فی الوقت آپ کو یہی خوشخبری دینا ہے کہ ہماری انتھک کوششوں ، آپ کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے طفیل بسراء آرٹیکلز کے نام سے ہماری خبروں کی ویب سائیٹ کا آغاز ہو رہا ہے – اور بہت جلد انگلش خبروں کی ویب سائٹ بسراءآرٹیکلز انگلش بھی آپ کی حاضر خدمت ہو گی جو اس وقت تکمیل کے آخری مراحل طے کر رہی ہے ۔