سرورق / تازہ ترین / وزیر اطلاعات فواد چودھری نیب کے نشانے پر، بڑی مشکل آن پڑی

وزیر اطلاعات فواد چودھری نیب کے نشانے پر، بڑی مشکل آن پڑی

اسلام آباد (بسراء آرٹیکلز آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سابق وزیر بلدیات علیم خان کے مقدمے کے بارےمیں بیان کا نیب نے نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ وزیر اطلاعات کے حالیہ بیانات نیب کے معاملے میں مداخلت کی کوشش تو نہیں ہے ، جائزہ لیاجائیگا کہ وزیراطلاعات کے بیانات نیب کی انکوائریز یا انوسٹی گیشن پراثراندازہونے کی کوشش تونہیں ہے ۔اعلامیے کے مطابق وزیراطلاعات کے بیانات مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہوئے توکارروائی کرسکتے ہیں۔

نیب اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کی پہلی اورآخری وابستگی ریاست پاکستان ہے ، نیب نے اپنے عمل سے اپنی غیر جانبداری کوثابت بھی کیا نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروہ یا فرد سے نہیں ہے، ۔نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلیےکام کرنیوالاسب سےبڑاادارہ ہے۔

متعلق ahmedbasraa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے