سرورق / بین الاقوامی / مودی حکومت نے جعلی کرنسی بھارت منتقل کی، کانگریس کا الزام

مودی حکومت نے جعلی کرنسی بھارت منتقل کی، کانگریس کا الزام

نیودہلی (بسراء آرٹیکلز آن لائن ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے معروف رہنما کپل سبل نے بھارت وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ مودی حکومت کے دور میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی کے نوٹ باہر سے چھاپ کر بھارت میں منتقل کئے گئے جس میں بھارت ایجنسی راء بھی شامل ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما کپل سبل نےانکشاف کیا کہ مودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں ’را‘ کے لوگ بھی شامل تھے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بھی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی مودی حکومت کا کرپشن میں ہاتھ بٹایا ہے۔
کپیل سبل کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے مودی حکومت میں 10 کھرب روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک سے بھارت منتقل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15 فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جب کہ 26 افراد مخلتف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔

کپل سبل نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کے دوران کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا بلکہ دخل اندازی کرنے والوں کو دلی سے باس کا فون آجاتا تھا اور انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی تھی۔

کپیل سبل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا ہے۔

کانگریس رہنما نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈکا جو پول کھولنا چاہتا ہے اسے انتہائی سفاکی سے ختم کردیا جاتا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ نہیں دکھائےگا اگر دکھائے گا تو اوپر سےکال آجائے گی۔

کپل سبل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا کیونکہ ’را‘ کے ایجنٹ نے بتایا کہ کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

متعلق ahmedbasraa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے